گوجرانوالہ(دلشاد علی )تھانہ ریلوے اور تھانہ کوتوالی علاقہ پولیس کی مبینہ لاپرواہی جامع مسجد صراط اولڈ سٹی ریلوے اسٹیشن گوجرانوالہ میں چوری کی چودھویں دلیرانہ واردات ہو گئی
نامعلوم چور مسجد کا بجلی میٹر اتار کر فرار ہو گئے ۔ جس کی وجہ سے مسجد میں پنجگانہ نماز کی باجماعت ادائیگیوں کا سلسلہ بند ہو گیا۔
سیکڑوں نمازی سراپا احتجاج اور اس دوران پولیس اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی گئی
احتجاج کے دوران مسجد کا میٹر بحال کر کے تالے کھلوانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ بجلی بند ہونے سے خانہ خدا میں وضو کیلئے پانی بھی بند ہے ۔