لاہور (روشن پاکستان نیوز)معروف قانون دان میاں عارف مہر نے کہا ہے کہ30 ارب روپے کا راشن پیکج بغیر ٹینڈر کے من پسند افراد کو الاٹ کرنا پنجاب حکومت کی پہلی ڈکیتی ہے
تفصیلات کے مطابق میاں عارف مہر نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مريم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوے لوٹ مار کا بازار شروع کر دیا ہے عوام کا سرمایہ بے دریغ اور تمام قوانین کو بالایے طاق میں رکھتے ہوے بغیر ٹینڈر کے 30 ارب کا راشن پیکج من پسند منظور نظر افراد کو الاٹ کر دیا گیا ہے
جو کہ سراسر عوامی سرمایہ پر ڈاکہ ہے میاں عارف نے مزید کہا کہ افسوس اس میگا کرپشن پر ریاستی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوے ہیں