هفته,  23 نومبر 2024ء
ایم ڈبلیو ایم سربراہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور فردوس شمیم نقوی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کو پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ اور پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو پیر کو ملاقات کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس تھمن رفعت امتیاز نے درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اپنی وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں