هفته,  23 نومبر 2024ء
شام 4 سے رات 12بجے کا وقت سٹریٹ کرائم کے اعتبار سے خطرناک قراردیدیا گیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)ڈاکو شام 4 سے 12 بجے کی شفٹ میں سرگرم ہوگئے، 4 سے 12 بجے کے درمیان کا وقت اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے خطرناک سمجھا جاتا تھا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق فروری میں شام 4 بجے سے رات 12 بجے کے درمیان سب سے زیادہ 1,952 وارداتیں ہوئیں، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے ہاٹ سپاٹ کی بھی نشاندہی کی گئی۔ فروری کے دوران ڈکیتی کی سب سے زیادہ 233 وارداتیں صدر ڈویژن میں ہوئیں۔ سول لائنز ڈویژن شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ڈکیتی کی وارداتوں میں سرفہرست رہا، سول لائنز ڈویژن میں موبائل فون اور پرس چوری کی 183 وارداتیں ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن 222 وارداتوں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتوں میں دوسرے اور سٹی ڈویژن 173 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا

مزید خبریں