پیر,  16  ستمبر 2024ء
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام کو چیلنج

لاہور(روشن پاکستان نیوز)چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے اور نہ ہی عدالت۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کو پنجاب اسمبلی میں نشستوں کے تناسب کے مطابق مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، سنی اتحاد کونسل کے الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام آئین میں ترمیم کے مترادف ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ اس کے اختیارات سے تجاوز ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News