فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے درمیان معدنیات کی تلاش کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
گزشتہ روز فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے درمیان معدنیات کی تلاش کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔
فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے درمیان بلوچستان کے علاقے چاغی میں متعلقہ شعبوں کا استعمال کرتے ہوئے تحقیق کے لیے شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔
اس شراکت داری کا مقصد عالمی معیار کے تانبے اور سونے کی تلاش کے منصوبے پر باہمی تعاون کو یقینی بنانا ہے، جس کے تحت یہ منصوبہ بین الاقوامی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے مقامی وسائل کا بھرپور استعمال کرے گا۔
یہ شراکت داری پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی کی راہ ہموار کرے گی اور ملک کو سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔