هفته,  23 نومبر 2024ء
رمضان المبارک میں عمران خان کو جیل سے باہر دیکھ رہا ہوں،سلمان صفدرکا دعویٰ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)یک انصاف کے بانی وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عمران خان کو جیل سے باہر آتے دیکھ رہا ہوں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی بن چکے ہیں، اب پی ٹی آئی کے بانی کو مزید جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی وقت ختم ہونے کے باوجود گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ججز خواہشمند ہیں کہ تمام گواہوں پر جرح مکمل کی جائے۔

سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ دوران عدت نکاح کیس اور سائفر کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی، تمام کیسز کی اپیل تیار کرلی گئی ہے، فیصلے میں پیچیدگیاں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ اپیل کی سماعت جتنی تیزی سے کرے، ہم پر امید ہیں کہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ججز ہماری اپیلیں سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں بنایا گیا جب کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ بھی جمع نہیں کیا۔

سلمان صفدر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کوئی کیس نہیں ہوا جیسا کہ عدت نکاح کیس کے دوران نیب کے پاس آخری کارڈ تھا جو اب کھیل چکا ہے، یہ آخری کیس ہوگا۔

مزید خبریں