اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)طبی ماہرین کا بتانا ہے کہ اگر کسی بھی غذا کی میعاد ختم ہونے کے بعد اس کا استعمال کر لیا جائے تو فائدے کے بجائے ’فوڈ پوائزننگ‘ یا صحت سے متعلق دیگر خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کھانے کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ گزر جانے کے بعد اس میں مختلف اقسام کے جراثیم اور بیکٹیریاز جنم لے لیتے ہیں یا کیمیائی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ کھانا غیر محفوظ ہوجاتا ہے۔
اگر آپ نے غلطی سے میعاد ختم ہونے کے بعد کھانا کھا لیا ہے تو جانیے کلینیکل نیوٹریشنسٹ اس سے متعلق کیا کہتے ہیں:
پُرسکون رہیں
گھبرانے سے صورت حال میں مدد نہیں مل سکتی، ایسے میں گہری سانسیں لیں اور اندازہ لگائیں کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔
علامات کی خود جانچ کریں
فوڈ پوائزننگ یا الرجک رد عمل کی علامات کے لیے خود کو مانیٹر کریں، علامات میں متلی، الٹی، اسہال، پیٹ میں درد، بخار، سر درد یا چکر آنا شامل ہو سکتے ہیں۔
پانی پیئیں
پانی پینے سے زہریلے مادوں کو باہر نکلنے اور فوڈ پوائزننگ کی علامات کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
طبی مشورہ حاصل کریں
اگر آپ کو شدید علامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا اگر آپ اپنی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں۔
ڈاکٹر آپ کی مخصوص صورتحال کی بنیاد پر رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔
باقی کھانے کو ترک کر دیں
اگر آپ کو شک ہے کہ آپ نے جو کھانا کھایا ہے وہ آپ کی تکلیف کی وجہ بنا ہے تو باقی کھانے کو مزید استعمال سے روکنے کے لیے اسے ترک کر دیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)طبی ماہرین کا بتانا ہے کہ اگر کسی بھی غذا کی میعاد ختم ہونے کے بعد اس کا استعمال کر لیا جائے تو فائدے کے بجائے ’فوڈ پوائزننگ‘ یا صحت سے متعلق دیگر خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کھانے کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ گزر جانے کے بعد اس میں مخلتف اقسام کے جراثیم اور بیکٹیریاز جنم لے لیتے ہیں یا کیمیائی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ کھانا غیر محفوظ ہوجاتا ہے۔