هفته,  23 نومبر 2024ء
کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان سپر لیگ 9 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 27 رنز بنائے جب کہ کپتان شان مسعود 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک نے 27 اور عرفان خان 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سعود شکیل نے 33 اور خواجہ نفی نے 17 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے حسن علی نے 4، زاہد محمود اور نعمت موزربانی نے 2، 2 جب کہ میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ میں آج دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں