لاہور (نیوزڈیسک) مریم اورنگزیب کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو وزیر اعلیٰ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان بھی دیا جائے گا اور انہیں جنگلات و جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاظم پیرزادہ کو وزارت آبپاشی اور عظمیٰ بخاری کو وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا جائے گا۔
رانا سکندر حیات کو پرائمری تعلیم، خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ، خواجہ سلمان رفیق کو سپیشلائزڈ ہیلتھ، عاشق کرمانی کو زراعت اور خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر اسپورٹس، ذیشان رفیق کو میونسپلٹی، سہیل بھارت کمیونیکیشن، چوہدری شفیع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرلز کا قلمدان سونپا گیا ہے۔