هفته,  23 نومبر 2024ء
کراچی،ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، 45 میں سے13 تاحال لاپتہ

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی اور ٹھٹھہ کے درمیان ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، 45 ماہی گیر سوار تھے، 32 ساحل پر واپس آگئے، 13 تاحال لاپتہ ہیں۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق گزشتہ رات ٹھٹھہ اور کراچی کے درمیان ہجامو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیری کی کشتی ڈوب گئی جس میں 45 ماہی گیر سوار تھے۔

کشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، مقامی ماہی گیروں اور آپ کی مدد سے 32 ماہی گیروں کو واپس کردیا گیا، جب کہ 13 تاحال لاپتہ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں تعاون نہیں کر رہی، لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے لیے پریشان ہیں۔

مزید خبریں