فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز) حسام مدنی کو ایک ارب 81 کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مشہور ٹک ٹوکر حسام مدنی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بتایا کہ ٹک ٹوکر کو 1 ارب 81 کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے رکشہ ڈرائیور کے نام پر جعلی کمپنی بنائی۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں فراڈ کیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جعلی رسیدوں کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔