هفته,  23 نومبر 2024ء
3 بچوں کےسفاک قاتل کو عمرقیدکی سزا اور 15 لاکھ روپے جرمانہ

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی کی مقامی عدالت نے 3 کمسن بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں 3 کمسن بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم حسنین کو عمر قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2016 میں 12 سالہ نمرہ، 7 سالہ علی اور 4 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔جنہیںتینوں بچوں نے اپنےگھر چوری کرتے ہوئے دیکھا تھا

پولیس کے مطابق بچے کے والد شریف الدین نے مومن آباد تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مدعی لیاقت گبول کے وکیل کے مطابق ملزم حسنین مدعی مقدمہ کے فوڈ سینٹر پر کام کرتا تھا، ملزم 3 بچوں کو قتل کر چکا ہے، اسے سزائے موت دی جائے۔

مقدمے میں مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم کی سزا میں اضافے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مزید خبریں