هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان تحریک انصاف نےبانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد تیار،دیکھیں خبر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کے لیے قرارداد تیار کر لی۔

پی ٹی آئی کے بانی ارکان پی ٹی آئی کی ریلیز کی قرارداد سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کریں گے جس پر 13 ارکان قومی اسمبلی کے دستخط ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے، ان کے مقدمات اور قانون کا غلط استعمال ختم کیا جائے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری اور محمودالرشید کو رہا کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں، ان کے خلاف مقدمات قوم اور ملک کے مفاد میں نہیں، عمران ریاض خان اور اسد طور کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔

مزید خبریں