پیر,  16  ستمبر 2024ء
اشیائے خوردونوش کے معیار پر شکایات برداشت نہیں کرونگی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان پیکیج کی اشیاء کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، گھی، چینی سمیت اشیائے خوردونوش کے معیار سے متعلق شکایات برداشت نہیں کریں گے۔

مریم نواز کی زیر صدارت رمضان پیکج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ سے متعلق اجلاس ہوا۔

ملاقات میں مریم نواز کو بتایا گیا کہ رمضان پیکج کی مستحقین کو شفاف طریقے سے فراہمی کے نظام کو فول پروف بنایا گیا ہے، پیکج کی تقسیم کو لائیو ڈیش بورڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ جس کا باقاعدہ آغاز کل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم باضابطہ طور پر 2 رمضان سے شروع ہوگی اور 10 رمضان تک تقسیم مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News