راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل ہو گئی،وزیراعلیٰ کا سکیورٹی عملہ اور پروٹوکول افسر اڈیالہ جیل پہنچ گئے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کچھ دیر میں اڈیالہ جیل پہنچ جائیں گے۔