راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ۔
گرفتار دو ٹارگٹ کلرز کے بیانات کی روشنی میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر، ایم این اے دانیال چودھری کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر دئیے گئے ہیں اوربیرون ملک سفر پر پابندی عائدکر دی گئی ہے ۔
کیونکہ مذکورہ افراد اس قتل کی درج ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری عدنان جاں بحق ہو گئےتھے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز میں واقع جناح پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے چودھری عدنان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔
تشویشناک حالت میں بینظیر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئےتھے۔ پولیس کے مطابق چودھری عدنان کو ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔