هفته,  23 نومبر 2024ء
قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی، ڈپٹی اسپیکر نے گنتی سےپہلے ہی اجلاس ملتوی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی دھواں دار تقاریر کے دوران کورم کی نشاندہی کر دی گئی۔

قومی اسمبلی کاجلاس ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کی صدارت کی۔

قومی اسمبلی میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، اخترمینگل، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر نے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو اور خالد مقبول صدیقی کی تقاریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے خوب شور شرابا کیا اور اس دوران ڈپٹی سپیکر نے ارکان کو بار بار خاموش رہنے کی تلقین کی۔

تاہم قومی اسمبلی کا اجلاس ابھی جاری تھا کہ اس دوران کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی سپیکر نے گنتی سے قبل ہی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا۔

مزید خبریں