پشاور(روشن پاکستا ن نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی نے مارچ کے لیے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی احمد کنڈی نے کہا کہ کابینہ تشکیل نہیں ہوئی، بجٹ کیسے پیش کیا جارہا ہے؟
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کااجلاس ،اپوزیشن نےتحریک استحقاق جمع کرادی
رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر عباد نے بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ حکومت نہیں ہوتا، پوری کابینہ حکومت کہلاتی ہے، ابھی کابینہ کے 2 اراکین کا اعلان کیا جائے، بجٹ کل پیش کریں۔تاہم رہنما سنی اتحاد کونسل اکبر ایوب نے کہا کہ یہی روایت گذشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی میں بھی قائم کی گئی تھی۔











