اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے،اپوزیشن نےتحریک استحقا ق جمع کرادی۔قومی اسمبلی میں عمر ایوب خان کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتےہوئےکہناتھاکہ میری تقریر میں سے ایک بھی لفظ اسپیکر نے حذف نہیں کیا، میری تقریر سرکاری ٹیلی ویژن نے پوری لائیو دکھائی ، میری تقریر بارہا تعطل کا شکار کی گئی۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن نے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا
سنی اتحاد کونسل نے سرکاری ٹیلی ویژن پر عمر ایوب خان کی تقریر نشر نہ کئے جانے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ۔دوسری جانب نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔











