هفته,  23 نومبر 2024ء
آ ج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونحوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش / ہلکی برفباری کا امکان۔

اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسرد رہے گا۔ تاہم شام/رات میں کوئٹہ، قلات، خضدار، پنجگور، واشک، نوکنڈی، دالبندین، خاران اور تربت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم چترال اوردیر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان۔

کشمیر
کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اورموسم خشک رہا ۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:دروش 22، دیر(اپر 17، لوئر 12) ، میرکھانی 15، کالام، سیدو شریف 12، چترال، مالم جبہ 06، مردان 02،چراٹ، پٹن 01،پنجاب: اٹک 06، اسلام آباد ایئر پورٹ 03 اور بوکڑہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری (انچ): کالام، میرکھانی 06، دروش 05، چترال 2.4، دیر اور مالم جبہ میں 02 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ، کالام منفی 10، قلات منفی 06، کوئٹہ( سمنگلی) ، مالم جبہ منفی 05، استور منفی 04، اسکردو،گوپس اورمیر کھانی میں منفی 03سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں