هفته,  23 نومبر 2024ء
صدارتی انتخاب کے لیے آصف زرداری کے کاغذات منظور کر لیے گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدارتی انتخابات کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں اور انہوں نے سابق صدر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد منظوری دی۔

پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور صدارتی امیدوار کے طور پر ان کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔

واضح رہے کہ محمود اچکزئی کو سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

مزید خبریں