هفته,  27 جولائی 2024ء
روئیں نہ مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب کا عمر ایوب کےاعتراض پر ردعمل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمر ایوب میں الیکشن سے پہلے شہباز شریف سے شکست کا خوف بول رہا ہے ۔

وزارت عظمی کیلئے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پرعمر ایوب کے اعتراض کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عمر ایوب کے بیان کے بعد شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پہ پیشگی مبارکباد ،خیبر پختون خوا کا رزلٹ حلال اور دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ نہیں چلے گا ۔ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے والوں کا ڈیفالٹ سے بچانے والوں سے مقابلہ ہے ۔9 مئی کرنے والوں کا 28 مئی والوں سے مقابلہ ہے۔روئیں نہ مقابلہ کریں۔افسوس کے سڑکوں کی بدتمیزی پارلیمان میں آ گئی ہے ۔اِس بد تہذیبی ، بد تمیزی کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب خان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض جمع کرایاتھا ۔

مزید پڑھیں: انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا

عمر ایوب کا اعتراض میں کہنا تھاکہشہباز شریف کو فارم 47 میں ہیرا پھیری کے نتیجے میں حلقہ تحفے میں دیا گیا ۔شہباز شریف فارم 45 کے مطابق اپنے حلقے سے ہار چکے تھے۔شہباز شریف نے ایم این اے کی حیثیت سےجعلی حلف اٹھایا ہے لہذٰا وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News