کوئٹہ(روشن پاکستا ن نیوز)نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی آج عہدےکاحلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کےمطابق بلوچستان اسمبلی کااجلاس آج 11بجےہوگا۔سرفراز بگٹی کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی کااعلان باقاعدہ طور پرآج اسمبلی اجلاس میں کیاجائےگا۔
مزید پڑھیں: حلف اٹھانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں، پی ٹی آئی کے وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات
پیپلز پارٹی کےمیرسرفرازاحمد بگٹی گزشتہ روزبلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئےتھے،بلامقابلہ منتخب ہونےوالےوزیراعلیٰ سرفرازبگٹی آج شاموزارت اعلیٰ کےعہدےکاحلف اٹھائیں گے،حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس میں منعقدہوگی۔ نومنتخب وزیرا علیٰ سے گورنر بلوچستان ملک عبدالوالی خان کاکڑ حلف لیں گے۔











