اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
مریم اورنگزیب کے استعفیٰ کے بعد مسلم لیگ ن کی منیبہ اقبال مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔
منیبہ اقبال کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھایا۔
مسلم لیگ ن نے مریم اورنگزیب کو پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی معاونت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔