امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وزیراعظم شہباز شریف کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفون کیا اور امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق  دونوں رہنماؤں کی تقریباً 30 منٹ تک گفتگو ہوئی۔

ایرانی صدر نے امن کے قیام کی کوششوں پر  وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ گرمجوش اور  دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک  دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ دونوں  رہنماؤں  نے  مسلم اُمہ کو  عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور  نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق  ایرانی صدر نے سعودی عرب، قطر اور ترکیے اور دیگر ممالک کی امن کوششوں  میں شرکت کو  سراہا۔ وزیراعظم نے بحران کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع  پر ایرانی قیادت  اور عوام سے اظہاریکجہتی کیا۔

پاکستان کا دشمن اب بری نظر ڈالنےکی جرات نہیں کرےگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے خطے میں امن کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں، امن معاہدہ  جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے  وقار  اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، خطے میں امن کے قیام سے ایران کی معاشی صلاحیت سے  پورا خطہ مستفید ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر  اور ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہےگا، خطے میں امن کی بحالی پر دونوں ممالک کے لیے روشن اور خوشحال مستقبل موجود ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں