اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)صحافی عمران ریاض کو دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران ریاض خان کو زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہیں گرفتار کر کے کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،،پولیس کی جانب سے عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی
عمران ریاض خان نے کہا کہ مجھے اب دہشت گردی کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔