اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پیپلز پارٹی کی جانب سے سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صادق عمرانی کے مطابق سرفراز بگٹی کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا گیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے حال ہی میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پریزائیڈنگ آفیسر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب رکن میر سرفراز بگٹی سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔
یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نگراں حکومت کے دوران وزیر داخلہ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔