جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری، دیکھیں تفصیل خبر میں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخاب 14 مارچ کو ہوگا، سینیٹ کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 2 سے 3 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

امیدواروں کی فہرست 3 مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 مارچ کو ہوگی۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 7 مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی اور ٹربیونلز 9 مارچ تک اپیلیں نمٹا دیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی 10 مارچ تک واپس لیے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ ارکان قومی اسمبلی اسلام آباد سے ایک رکن کا انتخاب کریں گے۔

یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری، نثار کھوڑو، جام مہتاب، شہزادہ احمد عمر اور سرفراز بگٹی کی نشستیں خالی ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں