بدھ,  27 نومبر 2024ء
16 سال کی عمر میں پہلا معاوضہ کتنے لاکھ ملا تھا ؟کنزہ ہاشمی کا دلچسپ انکشاف

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ 16 سال کی عمر میں پہلی تنخواہ 5 لاکھ روپے ملی۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران ان سے پہلی ڈرامہ سیریل کے معاوضے کے بارے میں پوچھا گیا؟

جس کے جواب میں کنزہ ہاشمی نے کہا کہ مجھے 10 سال پہلے پہلا معاوضہ 5 لاکھ روپے دینے کا کہا گیا تھا جو اس وقت میرے لیے بہت زیادہ تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میری عمر 16 سال تھی، میں معاوضہ سن کر حیران رہ گئی تھی لیکن میں نے واضح کیا کہ 5 لاکھ کا معاوضہ میرے لیے کوئی بڑی بات نہیں، اس کے بعد مجھے 5 لاکھ کا معاوضہ دیا گیا۔

مزید خبریں