هفته,  23 نومبر 2024ء
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد توہین عدالت کے مرتکب قرار، سزا و جرمانے کی مکمل تفصیل خبر میں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی اور جرمانہ بھی عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سزا کو ایک ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے اپیل کے لیے وقت دیتے ہوئے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیر اعظم پاکستان کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈی سی اسلام آباد فیصلے کے خلاف ایک ماہ میں اپیل دائر کریں، اگر عدالت نے فیصلہ معطل نہیں کیا تو ڈی سی اسلام آباد کو جیل بھیج دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 6 ماہ قید کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ اس کے علاوہ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو 4 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

مزید خبریں