هفته,  07  ستمبر 2024ء
انٹرا پارٹی الیکشن، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ہوگیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

مرکزی پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے بطور چیئرمین منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان 3 مارچ کو کوئٹہ میں پارٹی صدارتی انتخابات کے انعقاد کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جن کی جانچ پڑتال 25 فروری کو ہوگی۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلہ 27 فروری تک ہونا تھا۔

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، انتخابات کے لیے پولنگ مرکزی دفتر سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔

سندھ میں علی امین گنڈا پور پینل، حلیم عادل شیخ پینل بلامقابلہ منتخب ہو گئے، پنجاب میں یاسمین راشد پینل بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News