جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
آ ’ئندہ منتخب حکومت ایکس‘ (سابق ٹوئٹر)کی بحالی کا فیصلہ کرے گی ،نگران حکومت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نگراں حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹویٹر) کو بحال کرنے کا فیصلہ اگلی منتخب حکومت پر چھوڑ دیا۔

حکومت اور ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے باعث پاکستان میں ایکس کچھ دنوں سے بند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایکس کھولنے کا فیصلہ نئی حکومت کرے گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ایکس کی انتظامیہ پاکستان کے مقامی قوانین کی تعمیل کرنے اور ممنوعہ مواد کو ہٹانے میں ناکام رہی جس پر اس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ایکس کو بار بار ممنوعہ مواد ہٹانے کے لیے کہا گیا لیکن اس نے اتنا کم مواد ہٹا دیا کہ حکومت کو اسے بند کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس کی بندش کو 11 دن ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News