هفته,  09 نومبر 2024ء
عوامی نیشنل پارٹی نےپارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان کسی اسمبلی، سینیٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی چاہتی ہے، پارٹی موجودہ صورتحال میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثریتی جماعتوں نے عہدوں کی پیشکش کی، اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی، اے این پی کا اصولی موقف ہے کہ پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لے کر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر کردار کے حوالے سے مزید فیصلے بعد میں مشاورت سے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں