راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آزادی صحافت ریلی کا انعقاد کل ہوگا
اسلام آباد: آزادی صحافت کے حق میں صحافیوں کی ریلی منعقد

راولپنڈی/اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر آزادی صحافت ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

یونین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریلی 3 مئی 2026 کو دوپہر 12 بجے نیشنل پریس کلب سے شروع ہوگی، جس میں صحافی برادری بھرپور شرکت کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور آزادی صحافت کو لاحق خطرات کے خلاف آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صحافیوں پر مقدمات، گرفتاریوں اور دباؤ کے واقعات تشویشناک ہیں، جبکہ آزادی صحافت کو قانون کے ذریعے محدود کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

یونین کے صدر آصف بشیر چوہدری نے صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریلی صحافیوں کے حقوق کے دفاع اور عالمی سطح پر آزادی صحافت کے دن کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

حافظ آباد: ڈسٹرکٹ پریس کلب یونین کی نومنتخب کابینہ کی پروقار حلف برداری تقریب

مزید خبریں