اسلام آباد (روشن پاکستا ن نیوز) ایک اور ٹریفک وارڈن نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔
ایک اور ٹریفک وارڈن نے ڈیوٹی کے دوران پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔ ٹریفک وارڈن حبیب الرحمان نے پنجاب یونیورسٹی سے سائوتھ ایشین اسٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے “پاکستان چین تعلقات” پر ایک تحقیقی اور تنقیدی مقالہ لکھا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈاکٹر حبیب الرحمان کو مبارکباد دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے ٹریفک وارڈن کے طور پر پی ایچ ڈی کے کام پر کہا کہ ‘ایسے کارکنوں کو قوم کا سلام’، یہ بات قابل تحسین ہے کہ وارڈنز محدود وسائل اور سخت ملازمت کے باوجود اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔