هفته,  23 نومبر 2024ء
مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سے مستعفیٰ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت صادق اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹ کی اپنی نشستوں سے مستعفی ہو گئے ۔

سینیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ سینیٹر نزہت صادق رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گی۔

جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اپنا استعفیٰ چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری بھی آج رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

مزید خبریں