واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات میں ثالثی کا بہترین کردار ادا کرنے پر پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں۔
اس کے علاو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا ان کی عظیم بہادری اور مدد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ لیکن بحری ناکا بندی جاری رکھنے کا اعلان
واضح رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔











