کراچی(روشن پاکستان نیوز) شہر قائد میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے زیادہ ہوگیا، گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی والے بجلی کی بدترین غیراعلانیہ بندش کے شکنجے میں ہیں، جہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے بھی اوپر جا چکا ہے۔
شہر کے گنجان آباد علاقوں بالخصوص لیاری، گارڈن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی، لانڈھی، منگھوپیر، سرجانی اور اورنگی ٹاؤن میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کا دن کا سکون اور رات کی نیند چھین لی ہے۔
سب سے زیادہ افسوسناک صورتحال امتحانی مراکز کی ہے، جہاں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی بندش سے طلبہ شدید حبس اور گرمی میں پرچے دینے پر مجبور ہیں، جس سے ان کی صحت اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔
کراچی: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس، انتخابی حکمت عملی پر غور
ایک طرف کراچی کے عوام لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں نڈھال ہیں، تو دوسری طرف وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری کا دعویٰ ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بجلی بند نہیں کی جا رہی۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حکومت لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے۔
: انہوں نے پیک آور میں بجلی کی بندش پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ، ایندھن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فرنس آئل سے 1440 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے تاکہ بحران کی شدت کو کم کیا جا سکے۔











