هفته,  12 اکتوبر 2024ء
58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)8 فروری کو 58 فیصد پاکستانیوں نے پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیا۔

اپسس پاکستان نے عوامی رائے پر مبنی ایک سروے جاری کیا۔ سروے میں 58 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کو ہونے والے پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ طریقے سے ہوئی۔

24 فیصد نے اعتراض کیا اور پولنگ کو غیر شفاف قرار دیا۔

سروے میں 54 فیصد پاکستانیوں نے مجموعی طور پر انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی کو مسترد کیا، تاہم 39 فیصد نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا۔

خیبرپختونخوا کے 73 فیصد لوگوں نے الیکشن میں دھاندلی اور شفافیت پر سب سے زیادہ اعتراض اٹھایا جبکہ صوبہ سندھ سے 28 فیصد لوگوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔

انتخابات کے دن موبائل سروس بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر رائے عامہ منقسم تھی، 33 فیصد نے اسے اچھا اور 29 فیصد نے برا کہا۔

مزید خبریں