اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مجلس علماء مکتبِ اہلبیت راولپنڈی / اسلام آباد کے زیرِ اہتمام رہبرِ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای قدس سرہ اور ان کے رفقاء کی مظلومانہ اور شجاعانہ شہادت پر مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں اپوزیشن لیڈر سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ شیخ اسحاق نجفی ۔ ڈاکٹر علامہ التجا کاظمی سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے علما کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بعد قرآن خوانی و فاتحہ کانفرنس منعقد کی گئی۔ خطبا نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای قدس سرہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں امریکہ و اسرائیل کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ، مجرمانہ اور انسانیت دشمن استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے اسلام دشمنی کی بدترین مثال قرار دیا گیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم اپنے رہبرِ شہید کے راستے پر چلتے ہوئے مزاحمت و مقاومت کی تحریک کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے اور آخری قطرہ خون تک اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے ایران و اسرائیل کے مابین جاری کشمکش کو حق و باطل اور کفر و اسلام کی جنگ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس معرکے میں خاموشی اختیار کرنا گناہِ کبیرہ ہے۔ لہٰذا پاکستان بھر میں پرامن عوامی جدوجہد جاری رکھنے اور مظلومینِ فلسطین، حزب اللہ، انصاراللہ اور ایران اسلامی کی حمایت میں آواز بلند کرنے کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے مذید کہا کہ ایران اسلامی کی موجودہ طاقت اور عالمی سطح پر استقامت کا راز نظامِ ولایتِ فقیہ اور تشیع کے اجتماعی و سیاسی کردار میں مضمر ہے۔ ہمیں پاکستان میں تشیع کے اجتماعی و سیاسی کردار کے احیاء کے لئے کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔،۔
صدر مجلس علما مکتب اہلبت علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے ان نام نہاد اسلامی ممالک کی سخت مذمت کی گئی جنہوں نے امریکہ کو اپنے علاقوں میں اڈے فراہم کر رکھے ہیں اور اسے قرآن و اسلام دشمنی اور کھلی منافقت قرار دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ایسے تمام امریکی اڈے ختم کیے جائیں۔
انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ حق و باطل کی اس کشمکش میں برادر اسلامی ملک ایران کا ساتھ دے، امریکہ کے تسلط کا خاتمہ کرے اور ملک کو بیرونی اثر و رسوخ سے پاک بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ ساتھ ہی مسلم ممالک کے درمیان توازن اور غیر جانبداری کی پالیسی اپنائے یہ کیونکہ یہ پاکستان کے حق میں اور ملکی وحدت و امن کے لئے نہایت اہم ہے
نمائندہ دفتر آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی حفظہ اللہ جناب ڈاکٹر سید التجا کاظمی نے کہا کہ رہبرِ شہید کی شہادت کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی اتحاد کی فضا قائم ہوئی ہے اور امت مسلمہ میں بیداری کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔ اس اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء و قائدین سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مؤثر جواب صرف اتحاد بین المسلمین اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے ہی دیا جا سکتا ہے۔
مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی حالیہ جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے یں انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں اور امت مسلمہ کے اتحاد کو کمزور کرنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے متوازن اور مصالحانہ کردار کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور ایمانی تعلقات کو ہر صورت مضبوط رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس جنگ میں بدترین شکست کا سامنا کرنے پڑے گا۔ امریکہ نے غلط حساب لگایا اب وہ اس جنگ میں پھنس چکا ہے ۔ جنگ کو ختم کرنے اور جاری رکھنے کے حوالے سے اصل کردار ایران کا ہے اور ایران اس جنگ کو حتمی نتیجے سے پہلے ختم نہیں کرئے گا۔
اجلاس میں رہبرِ اسلام حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ کی قیادت کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا اور ان کی علمی، سیاسی بصیرت، شجاعت اور جرأت کو سراہا گیا۔ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان کی قیادت میں وفاداری کا یہ سفر جاری رکھا جائے گا۔
جلس علماء مکتبِ اہلبیت نے مختلف مکاتب فکر کے علماء، سماجی و سیاسی شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایران اسلامی کی حمایت کی، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز میں اتحادِ امت کو مزید مستحکم کرنے اور امریکی تسلط کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔











