پشاور(روشن پاکستان نیوز) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا ضلع پشاور کے دفتر سے مردم شماری اور انتخابی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ٹیبلٹس چوری ہوگئے جب کہ انکوائری کمیٹی بھی ملوث افراد کی نشاندہی کرنے میں ناکام رہی۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے دیے گئے ٹیبلیٹس پشاور کے ڈسٹرکٹ آفس سے چوری ہوگئے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاورنے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی ایک ہفتے میں معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ رپورٹ پیش کی جانی تھی لیکن سات روز گزرنے کے باوجود انکوائری مکمل نہیں ہو سکی اور نہ ہی چوری میں ملوث شخص کو سامنے لایا جا سکا۔
یاد رہے کہ سیکڑوں چوری شدہ ٹیبلٹس مردم شماری اور انتخابی تفصیلات سمیت دیگر ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیبلٹس کی تعداد سینکڑوں میں تھی تاہم ڈی ای او کے میل آفس پشاور سے تین سو سے زائد ٹیبلٹس بھیجے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس نے انکوائری میں تمام تر الزام ڈپٹی میسنجر پر ڈالتے ہوئے متعلقہ افسران کو بری کر دیا ہے۔