کابل میں گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے وہ پورے شہر نے دیکھے، سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کابل میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے انہیں پورے شہر نے دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ ہے، طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں سویلین لباس پہنتے ہیں۔

آپریشن غضب للحق: کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون افغان طالبان کو بھارت فراہم کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی افغان عوام سے کوئی لڑائی نہیں انہیں تو خود دہشتگردوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

مزید خبریں