پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے قبل بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے، اسمبلی ہال میں داخل ہوتے ہوئے ارکان اسمبلی کو زدوکوب کیا گیا۔
اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے زبردستی اسمبلی ہال میں گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث اسمبلی ہال میں داخل ہوتے ہوئے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں مارپیٹ کی گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی اور وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار علی امین گنڈا پور اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب جلسے کے موقع پر صوبائی اسمبلی اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔