جمعرات,  12 مارچ 2026ء
ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے رہبر معظّم سیّد مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعوؤں کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای  بھی زخمی ہوئے اور  ان کے پیروں پر زخم آئے تھے۔

تاہم ایران نے رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید کی ہے۔

ایران جنگ: پاکستان میں ادویات کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا

اس حوالے سے  ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے یوسف پزشکیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای مکمل محفوظ اور خیریت سے ہیں، یہ بات انہیں رابطے میں رہنے والے چند دوستوں نے بتائی ہے۔

واضح رہے  کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سپریم لیڈر بنائے گئے تاہم انہوں نے ابھی تک ایرانی عوام سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں