جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
کھائیں اور کھاتے ہی رہ جائیں ،بادام کا حلوہ بنانے کی آسان اور مزیدار ترکیب، دیکھیں اس خبر میں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بادام کی گری کو بھگو کر چھلکا اتار لیں

2باداموں پر گندھا ہوا آٹا چڑھا دیں

3گھی میں انہیں اتنا بھونیں کہ بادامی رنگ ہو جائے

4اب گھی میں سے نکال کر ٹھنڈا کر لیں اور آٹا بھی اتارلیں

5اب بادام کی گری کو پھر سے بھونیں گھی میں سے نکال کر ٹھنڈا ہونے پر باداموں کو میدے کی طرح باریک پیس لیں

6چینی میں تین پاؤ ڈال کر شیرہ بنا لیں

7پتیلے میں گھی میں الائچیاں ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی باداموں کا میدہ اور شیرہ بھی ڈال دیں

8آنچ ہلکی رکھیں

9شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہونے لگے اور حلوہ گھی چھوڑنے لگے تو گلاب کا عرق ڈال کر اتار لیں

10چند منٹ تک ڈھکنا نہ اتار یں جب گھی تیرنے لگے تو طشتری میں نکال لیں

11اس کے اوپر ورق بھی لگائیں اور پستہ اور کشمش بھی سجائیں

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News