پیر,  16  ستمبر 2024ء
RIUJ کے زیر اہتمام جڑواں شہروں کے صحافیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)29فروری4 202 بروز جمعرات. صبح 11 سے چار شام4بجے تک نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام جڑواں شہروں کے صحافیوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جس میں خون ، جگر، گردوں اور شوگر کے ٹیسٹ کئے جائیں گے جبکہ آنکھوں اوردانتوں کا معائنہ بھی کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ گائنی ، نیوٹریشن اور سکن سپیشلسٹ بھی موجود ہوں گے اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ دن 2 بجے سے 3بجے کے درمیان موجود ممبران اور فیملیز کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیے جائیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News