هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان میں بینک ڈپازٹس اور پلاسٹک منی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بینک ڈپازٹس میں اضافے کے ساتھ ملک بھر میں کریڈٹ کارڈ سے خریداری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 سے 2024 تک بینک ڈپازٹس میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوری 2024 کے اختتام پر بینکوں کے ذخائر 27 ہزار 540 ارب روپے رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں بینک ڈپازٹس 22 ہزار 754 ارب روپے تھے جب کہ دسمبر 2023 تک بینک ڈپازٹس 27 ہزار 840 ارب کی بلند سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

دسمبر کے دوران کریڈٹ کارڈ کی خریداری میں سال بہ سال 24.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں کریڈٹ کارڈ سے خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے 2022 اور 2023 کے اعدادوشمار جاری کر دیے، دسمبر 2023 میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 108 ارب سے زائد کی خریداری کی گئی۔ دسمبر 2022 کے مقابلے یہ خریداری 24.5 فیصد زیادہ تھی۔

مزید خبریں