اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مریم نواز جعلی وزیراعلیٰ ہیں جنہیں جعلی مینڈیٹ پر منتخب کیا گیا۔ شکست خوردہ خاتون کو جعلی ایوان کے جعلی نمائندوں کے ووٹوں سے مسلط کیا گیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم آج بھی جعلی ڈگریوں، جعلی ٹرسٹ ڈیڈز اور جعلی قطری خطوط جیسے فراڈ سے بخوبی واقف ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ مفت دینے کا دعویٰ، اقتدار سنبھالتے ہی بجلی کی قیمت میں زبردست اضافے کا تحفہ دیا گیا۔ مریم نواز کا جعلی مینڈیٹ پر حلف اٹھانے کے بعد میرٹ کے فروغ کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کےشعور والے عوام ،مینڈیٹ چور خاندان کا ہر قدم پر احتساب کریں گے اور پنجاب کے عوام ہر قیمت پر اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔