اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 فروری سے 2 مارچ تک مزید بادل برسنے کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، 29 فروری سے یکم مارچ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
29 فروری سے 3 مارچ کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں چترال، دیر، سوات، ہری پور، کوہستان، کرک، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لکی مروت، مردان اور دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد، مری، گلیات، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوسکتی ہے۔
29 فروری سے یکم مارچ کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، سکھر، جیک آباد، کشمور، لاڑکانہ، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، خیرپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، میرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔